Official Web

ایشوریا کی ضد سے بچن خاندان میں اختلاف

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ سڈنی میں سالگرہ منانے کی خواہش مند ہیں جس کے باعث جونیئر بچن خاندان کے ساتھ سالگرہ نہیں مناسکیں گے۔

سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک  10 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔

بچن فیملی تمام تہوار، سالگرہ اور تقریبات ایک ساتھ منانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے لیکن اب ایشوریا کی ضد اس روایت کو توڑنے والی ہے۔

ایشوریا بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کی 5 فروری کو 42 ویں سالگرہ سڈنی میں منانا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش کی وجہ سے وہ بچن خاندان کے ساتھ سالگرہ نہیں مناسکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق حسینہ عالم کو اپنی نند اور ابھیشیک کی اکلوتی بہن شویتا بچن سے کئی معاملات پر اختلاف ہے جس کی وجہ سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے میں بھی دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتی رہیں۔

انہی وجوہات کی بناء پر ایشوریہ بچن خاندان کے بجائے صرف اپنے شوہر کے ساتھ سڈنی میں سالگرہ منانے کی خواہش مند ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشوریا رائے سڈنی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گی اور وہ چاہتی ہیں کہ شوہر اور بیٹی بھی ان کے ساتھ ہوں۔