Official Web

بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، شہباز شریف

ندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔

شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پراٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت کے اندرسے عوام نے انتہا پسند حکومت کومسترد کردیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سیزفائرکی خلاف ورزیاں؛ دوپاکستانی فوجی شہید، جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک

شہبازشریف نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں پرقوم کوفخر ہے، پاک فوج کے دوشہدا نے اپنی جان قوم اور وطن پر واردی، یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداءکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبرجمیل دے۔