Official Web

نیب نے رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو گرفتارکرلیا

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو’نارروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس‘ میں گرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی، احسن اقبال کا طبی معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد انہیں کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ روزنیب حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ پراجیکٹ کی تعمیرات ابھی نامکمل ہیں۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خلاف اس کیس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اورمحض اخبار کی ایک خبر پر ان پر الزام عائد کیا جارہا ہے۔