Official Web

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا جب تک کابینہ فیصلہ نہیں کرتی، ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا جب تک کوئی فیصلہ نہیں آتا، کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں، جب حکومت کا کوئی فیصلہ آئے گا تب دیکھیں گے۔ عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔