Official Web

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو فتح کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا تھا۔ لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر 476 زنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے 7 کھلاڑی سوکھے پتوں کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئے۔ اوشادہ فرنینڈو کی ناقابل شکست سینچری کے باوجود سری لنکا مجموعی طور پر صرف 212 رنز ہی بناسکی۔