Official Web

جسٹس وقار سیٹھ ذہنی ان فٹ ہیں، انہیں کام سے فوری روکا جائے، حکومت

اسلام آباد: وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ مینٹلی ان فٹ ہیں انہیں کام کرنے سے فوری روک دیا جائے۔

معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ آیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اگر پرویز مشرف کو گرفتار نہ کرسکیں تو ان کی لاش کوتین دن تک ڈی چوک میں لٹکایاجائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرعام پھانسی کی انسانی اور مذہب میں کوئی گنجائش نہیں، اور کسی جج کو لاش لٹکانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں، جج وقار سیٹھ نے بہت غلط آبزرویشن دی ہے، جسٹس وقار سیٹھ مینٹلی ان فٹ ہیں انہیں کام کرنے سے فوری روک دیا جائے۔