Official Web

پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ،افواج پاکستان میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب

راولپنڈی:  جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔

ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔ انہوں نے 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑیں، وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔ کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کیس کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Statement on decision by Special court about General Pervez Musharraf, Retired.

View image on Twitter
8,583 people are talking about this