Official Web

وزیراعظم عالمی مہاجرین فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

جنیوا: وزیراعظم عمران خان عالمی مہاجرین فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی زلفی بخاری اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ جنیوا ایئرپورٹ پرپاکستان کے سفیرخیل ہاشمی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے پناہ گزین بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پناہ گزینوں کے تحفظ اوربہتری کیلئے مثالی کردار کے اعتراف میں وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدررجب طیب اردوان، کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماؤں کو فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم گلوبل ریفیوجی فورم میں پاکستانی موقف پیش کریں گے اورافغان پناہ گزینوں کے حوالے سے خطاب بھی کریں گے۔

گلوبل ریفیوجی فورم پاکستان کی سخاوت، انسان دوست قیادت کی شناخت کو ظاہرکرتا ہے اور چاردہائیوں سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کے لیے پاکستانیوں کی محبت کی پہچان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی پناہ گزینوں کے فورم کی میزبانی یو این ایچ سی آر اور س