Official Web

منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ، فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد: عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا جبکہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔

وکیل فاروق نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ سابق صدر ضمانت منظور ہونے کے بعد اسلام آباد سے کراچی آگئے ہیں۔