Official Web

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کر دی۔

جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایل این جی ریفرنس کے شریک ملزمان کو طلب کرلیا اور کہا ایل این جی ریفرنس کے تمام 10 ملزمان 6 جنوری کو پیش ہوں۔