Official Web

اس ایپ سے الجبرا کے مشکل ترین سوال بھی حل کیجیے

صارفین کے لیے کیلکولیٹر یا متعدد ایسی ایپس موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ بنیادی حساب کتاب کر سکتے ہیں لیکن ان ایپس اور کیلکولیٹر کے ذریعے الجبرا کے مشکل سوالات کا حل آج تک ممکن نہیں تھا۔

لیکن، حال ہی میں مائیکرو سافٹ نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو الجبرا کے مشکل ترین سوالات، ٹریگنومیٹری، کیل کیولس اور اسٹیٹسٹک کے مشکل سوالوں کو حل کر سکتی ہے۔

مائیکرو سافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ریاضی سے متعلق سوالات کے حل کرکے جوابات بتائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع
انسٹاگرام صارفین پر نظر رکھنے والی ایپ بند
فیس بک اب آپ کی صحت کا بھی خیال رکھے گی
دوسری جانب یہ ایپ طلباء کو آن لائن لیکچر کی بھی پیشکش کرتی ہے تاکہ طلباء ان سوالات کو مکمل طرح سمجھ سکیں۔ اس ایپ کے ذریعے طلباء سوالات کو نشان لگا کر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی ایپ کی مدد سے صارفین ریاضی کے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ایپ میں سوال خود درج کرسکتے ہیں جب کہ موبائل فون سے تصویر اسکین کرکے بھی سوال ایپ میں درج کیے جا سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ایپل اسٹور پر بھی صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے جب کہ یہ ایپ مختلف زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔