Official Web

مخالفین سن لیں، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریگا: بلاول بھٹو

سلام آباد:  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کرے گا، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ حکومت کا آخری سال ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ قابل تشویش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی، علاج کی اجازت پر عدالت کے شکر گزار ہیں، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔