Official Web

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔

اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے برش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ اس وقت بھی موسم ابر آلود ہے اور بارش کا امکان ہے۔