Official Web

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، نو منتخب چیف جسٹس 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔