Official Web

موسم سرما میں ہونے والی الرجیز سے کیسے بچا جائے؟

لاہور:  سردیوں میں الرجی کا پھیلنا بہت عام بات ہے، اس ٹھنڈے اور خشک موسم میں بہت سے لوگ گھروں میں زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں جس کے سبب‘ اِن ڈور’ الرجیز سامنے آتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان ڈور الرجی میں عموماً خشک ہوا، ہوا میں مٹی کا بڑھ جانا، گھروں میں پالتو جانوروں کے بال، گھروں میں نمی کا زیادہ ہونا اور‘ کاکروچ ڈروپنگ’ الرجی سامنے آ سکتی ہیں۔ ٹھنڈ لگنے سے بخار کے ساتھ جسم میں دردہو سکتا ہے، الرجی میں جسم میں درد نہیں ہوتا۔

ٹھنڈ لگنے سے آنکھوں سے پانی نہیں بہتا نہ ہی خارش ہوتی ہے، الرجی میں آنکھوں سے پانی بہنے سمیت آنکھوں میں خارش کی شکایت ہو سکتی ہے۔ الرجی سے بچنے یا اسے دور کرنے کیلئے سردیوں میں گرم چیزوں سمیت مختلف قہوے اور چائے کا استعمال کرنا چاہیے۔

متاثر لوگوں کو بھاپ لینا چاہئے، سردیوں میں خود کو صاف رکھیں اور جلد پر کوئی اچھا سا موسچرائزر کا ضرور استعمال کریں۔ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ناک کو کسی صاف ماسک سے ڈھانپ لیں۔ کپڑے، گھر کی چادریں، کشن، تکیے ہر 10 سے 15 دن بعد تبدیل کریں۔