Official Web

ایک سیزن کی پرفارمنس پر انتخاب کرنا درست نہیں ، احمد شہزاد

کراچی: ٹیسٹ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ بہتر سے بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میچز چاہے کلب کے ہوں یا ڈومیسٹک ، میں ہمیشہ دل سے کھیلتا ہوں، نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر ہے کہ وہ منتخب کرتے ہیں یا نہیں، میری توجہ اپنی فٹنس اور کھیل پر ہے،آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا،ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو سلیکٹ کرنا مناسب نہیں، دریں اثنا ٹیسٹ فاسٹ بولرعمر گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے مینٹورکھلاڑی کی آفر ہوئی تھی، میں ایک سے2 سال اپنی کرکٹ انجوائے کرنا چاہتا ہوں،مجھے آئیڈیا نہیں کہ این سی اے میں کیسے کام ہورہا ہے، وسیم اکرم نے جو کہا تو انھوں نے کچھ دیکھ کر کہا ہوگا،قومی ٹیم میں اس وقت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں بال باؤنس ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو فٹ ورک کا مسئلہ ہے، بیٹسمینوں کی بیک فٹ موومنٹ کم ہے، بولرز کی بھی لائن لینتھ کا مسئلہ ہے،مجھے نہیں لگتا سری لنکا کیخلاف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگی،دل تو سب کا چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا،آسٹریلیا کا ٹور مشکل ہے ، سری لنکا کیخلاف بھی نوجوان بولرز کو موقع دینا چاہیے،فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کا کہنا تھاکہ یاسرشاہ نے بہترین اننگز کھیلی،ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے جب بھی کال آئے گی میں تیار ہوں، قائد اعظم ٹرافی ہماری درس گاہ ہے یہاں سے ہم سیکھتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ہماری بولنگ اگر لائن پر ہوتی تو نتیجہ کچھ مختلف ہوتا، محمد عباس بہترین بولر ہیں، انھیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔