Official Web

عزت اورخودداری پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوا،چیف جسٹس پاکستان

ڈیرہ غازی خان: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ عزت اور خودداری پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں ، میرے والد مجھے سی ایس ایس کا کہتے تھے لیکن میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا، عزت کردار سے ہوتی ہے عہدوں سے نہیں، کردار مضبوط ہو تو آپ کی عزت ہو گی، عزت اورخودداری پرکبھی مصلحت کاشکارنہیں ہوا.

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ زندگی میں بہت سی مشکلات آسکتی ہیں لیکن عزت اور خودداری پر سمجھوتہ نہ کریں۔ عزت اور ذلت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، زندگی میں اس کو عزت ملتی ہے جسے اللہ دیتا ہے، آج وکلاء کی وہ عزت نہیں جو پرانے وقتوں میں تھی، جو لمحہ فکریہ ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ویڈیو لنک کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے، اب ہر جگہ ہائی کورٹ بینچ بنانے کی ضرورت نہیں ،ہر جگہ ویڈیو لنک بنا دیں۔