Official Web

عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کے برطرف بلدیاتی نمائندگان نے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی نمائندگان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر جمہوری طریقے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا، حیدرآباد اور کراچی میں پی پی مخالف جماعتوں کی بلدیاتی حکومت ہے مگر ہم نے ادارے تحلیل نہیں کئے، عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےصدرسیدکلب حسن ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی حکمرانی سےہی ملک کےمسائل حل ہوں، عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدودمیں رہ کرفرائض سرانجام دیں۔