Official Web

نزلہ، زکام کا شکار افراد یہ ڈرنک ضرور پسند کرینگے

اہور:  جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس ٹھنڈے موسم میں ہر کوئی کھانسی، نزلہ و زکام جیسی بیماریوں سے پریشان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سردی میں ہمیں اس لئے زیادہ انفیکشنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ہماری ڈائٹ اس موسم کے حساب سے شاید غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتی۔ متعدد ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اس موسم میں اپنی ڈائٹ میں کھجور شامل کرنا مثبت ثابت ہوتا ہے۔

کھجور غذائیت سے بھرپور ہے جس کے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، پھر چاہے نظام ہاضمہ کے مسائل ہوں، دل کی صحت یا پھر ذیابطیس کا مسئلہ ہو، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور اس موسم میں سردی، نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں بھی مؤثر ہے؟ کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔

وٹامن سی ہمارے جسم کو متعدد انفیکشنز سے محفوظ رکھ سکتا ہے جن میں نزلہ و زکام جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ کھجور اور دودھ کا مشروب ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔