Official Web

’مجھے کیوں نکالا‘ سے ’خدا کیلئے مجھے نکالو‘ کا سفراختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏’مجھے کیوں نکالا‘ سے ’خدا کیلئے مجھے نکالو‘ کا سفراب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ورکرزسے ہمدردی ہے جو نوازشریف کو لیڈرمان کردن رات خوارہوتے رہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تودراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے جب کہ ‏’مجھے کیوں نکالا‘ سے ’خدا کیلئے مجھے نکالو‘ کا سفراختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔