Official Web

پاکستان کا 650 کلومیٹر تک مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:  پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا جو 650 کلومیٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربہ ملک کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی ضمانت ہے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل  ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی رینج 650 کلو میٹر ہے۔ انہوں نے قوم کو سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب میزائل تجربے کی اطلاع دی۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence.

Embedded video

10.9K people are talking about this

زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل شاہین ون، نہ صرف روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی صورت میں ایٹمی حملے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کی جدید ٹیکنالوجی کو دشمن کے ٹھکانوں کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔