Official Web

پرتھ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پرتھ:  پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹور میچ میں بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے 7 وکٹوں‌ کے نقصان پر 311 رنز بنا لئے.

پاکستان نے دوسرے ٹور میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد حارث سہیل بھی جلد باز نکلے، صرف 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر امام الحق نے 67 گیندوں پر 44 سکور بنائے اور پوپ کی بال پر پیری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، ان کے بعد شان مسعود اور محمد رضوان کریز پر کینگروز باولرز کا سامنا کرتے رہے تاہم شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 76 رنز بنائے تاہم اوکلے کی بال پر پوپ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ محمد رضوان کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 22 رنز پر واپسی کا راستہ اختیار کیا، انہیں بھی پوپ نے آوٹ کیا۔

بابر اعظم نے 63 ، افتخار احمد صرف 5 رنز بنا سکے، دونوں بلے بازوں کا شکار پوپ بھی پوپ نے کیا۔ اسد شفیق نے کریز پر قدم جمائے اور ان کا ساتھ کاشف بھٹی دے رہے ہیں جو 311 پر پاکستانی سکور آگے بڑھا رہے ہیں۔