Official Web

ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے استعفے جمع کرا دئیے

لاہور: حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے پر ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے استعفے جمع کرا دئیے، 100 سے زائد ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی جمع کرائے گئے۔

مسلم لیگ ن کا وفد ملک ندیم کامران کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی پہنچا، 100 سے زائد ارکا ن کے استعفے ڈی جی ریسرچ پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو جمع کروائے گئے۔