Official Web

امریکی ریاست الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا کے ساحلی علاقے میں آنے والے 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے آنے والے زلزلے کا مرکز الاسکا کے جنوب مشرقی جزیرے چینیاک میں تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

امریکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کی وارننگ کیلیفورنیا اور برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کے لیے جاری کی گئی۔

امریکا کے نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ‘وسیع پیمانے پر خطرناک سونامی لہروں’ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔