Official Web

رابی پیرزادہ کا ’نیا آغاز‘

نازیبا ویڈیوز  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

شوبز کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے حوالے سے ایک مختصر پیغام لکھا۔

4,174 people are talking about this

رابی پیر زادہ نے اپنے ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی چند پینٹنگز بھی شیئر کیں۔

رابی پیرزادہ نے #SaveASoul ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھ کہ لکھا کہ ’ایک نیا آغاز‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔