Official Web

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی

شکارپور: سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔

پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم آگ لگنے کے فوراً بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا، آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔