Official Web

برطانوی وزیراعظم بورس جانس کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

لندن:  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گزشتہ 87 روز سے جاری مسلسل لاک ڈاون پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کی گونج، وزیراعظم بورس جانسن نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وادی کی صورتحال پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے، بھارت اور پاکستان دیرینہ مسئلہ حل کریں۔

بورس جانسن نے ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اظہار خیال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر انہیں تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا صرف اپنے حلقے بلکہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہیں، بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانیہ کو اس مسئلے پر گہری تشویش ہے۔