Official Web

قومی شاہینوں کا کینگروز کے دیس ٹور میں فاتحانہ آغاز، آسٹریلیا الیون کو چھ وکٹوں سے شکست

سڈنی:  قومی شاہینوں نے کینگروز کے دیس ٹور کا فاتحانہ آغاز کر لیا، پاکستان اور آسٹریلیا الیون کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔

سڈنی کے بینکس ٹاؤن میں میزبان آسٹریلیا الیون نے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹ پر ایک سو چونتیس رنز بنائے، شاداب خان تین وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

جواب میں پاکستان کو 78 رنز کا ذمہ دارانہ آغاز ملا، کپتان بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، حارث سہیل کے بتیس رنز کی بدولت قومی ٹیم نے اٹھارہویں اوور میں ہدف چار وکٹ پر پورا کر لیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز تین نومبر سے شروع ہو گی۔