Official Web

ایپل کے جدید خصوصیات کے حامل نئے ائیر پوڈز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون 11 اور 11  پرو کی سیریز متعارف کرائی تھی جس کے بعد اب کمپنی نے صارفین کے لیے جدید خصوصیات کے حامل ائیر پوڈز بھی متعارف کرا دیے ہیں۔

ایپل کے یہ نئے ’ائیر پوڈ پرو‘  آج سے صارفین کے لیے ایپل اسٹورز پر دستیاب ہوں گے، اس نئے ائیر پوڈ کا ذیزائن انسان کے کانوں کی بناوٹ کو دیکھتے ہوئے اس انداز میں بنایا گیا ہے جو کہ کان میں مکمل طور پر فکس ہوجاتے ہیں۔

نئے ’ائیر پوڈ پرو‘ کی یہ خاصیت ہے کہ یہ باہر سے آنے والی کسی بھی آواز کو کانوں تک نہیں پہنچنے دیتا۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے کان کی بناوٹ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے مختلف سائز کے ائیر پوڈ بنائے ہیں۔

صارفین ایپل کے اسٹور پر جاکر اپنے کان کی بناوٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ائیر پوڈ پہن کر دیکھ سکتے ہیں اور  مطمئن ہونے کے بعد انہیں خرید سکتے ہیں۔

ایپل کے ائیر پوڈ پرو کی قیمت 249 ڈالرز ہے، ان ائیر پوڈ میں متعدد مائیکرو فون ہیں جو کہ باہر سے آنے والی آواز کو کانوں تک نہیں پہنچنے دیتے۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

کمپنی کا کہنا ہے کہ ائیر پوڈ کے ’Noise Cancellation‘  موڈ کو ان ایبل کر کے صارفین ساڑھے چار گھنٹوں تک لگاتار اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔