Official Web

حکومت اور تاجر اپنے اپنے موقف پر قائم، ملک بھر میں دوسرے دن بھی شٹر ڈاؤن

اسلام آباد:  تاجروں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، مذکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، تاجر تنظیموں نے ملک بھر میں آج بھی شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس کوئی قابل عمل فارمولا نہیں، ایف بی آر ٹیکس کا آسان اور سادہ طریقہ کار لانے کو تیار نہیں۔

تاجروں سے مذاکرات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں میں بہتری لا رہے ہیں، 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے پیش کش کی ہے کہ وہ حکومت کو بندگلی سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہی