Official Web

صدر ٹرمپ کے مئواخزے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا: نینسی پلوسی

واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مئواخزے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ووٹنگ اسی ہفتے کرائی جائے گی، صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایک اور امریکی صدر کو مواخزے کا سامنا، صدر ٹرمپ نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مئواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ اسی ہفتے کروائی جائے گی۔

سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ووٹنگ مواخذے کی کارروائی سے متعلق صدر کے حقوق کا تعین کرے گی، دیکھا جائے گا وائٹ ہاؤس تعاون سے انکار کر سکتا ہے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے پورے ایوان کے ووٹ نہ دینے پر تحقیقات غیر قانونی ہو جائیں گی، ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا بند کمروں میں ہونےوالی تحقیقات میں شفافیت کافقدان ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے ڈیموکریٹس مواخذے کی غیر قانونی کارروائی میں مصروف ہیں، وائٹ ہاؤس صدرٹرمپ کے مواخذے کیلئے دستاویزات دینے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔