Official Web

مومنہ مستحسن کی ڈانس وڈیوسوشل میڈیا پروائرل

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی گائیکی کی وجہ سے سب کو بے حد پسند ہیں، انہیں اصل پہچان کوک اسٹوڈیومیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتـھ آفریں آفریں گا کر ملی تھی، جس کے بعد وہ راتوں رات مشہورہوگئیں تھیں۔

تاہم اب ان کی ایک وڈیووائرل ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ محض ایک گلوکارہ نہیں بلکہ اچھا رقص کرنا بھی جانتی ہیں۔ مومنہ وائرل ہونے والی وڈیومیں خود بہت محظوظ ہوتے ہوئے رقص کررہی ہیں۔

دوسری جانب مومنہ نے رقص کرتے ہوئے جو لہنگا پہنا ہوا ہے وہ اس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جس کی مداح بھی خوب تعریف کررہے ہیں۔