Official Web

پاکستان ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020سے باہر

ایمسٹرڈیم: پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا بھرم ایک ہی دن میں ٹوٹ گیا۔

میزبان ہالینڈ نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے میں 1-6سے زیر کر کے ٹوکیو اولمپکس2020 کی دوڑ سے باہر کر دیا، بیورن کیلرمین اور منک وینڈر ویرڈن نے 2، 2بار گیند کو جال میں پہنچاکر ڈچ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی طرف سے واحد گول رضوان علی نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی ایک ہی دن میں عرش سے فرش پر آ گئی،ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے گرین شرٹس کو مات دیکر ٹوکیو اولمپکس سے بھی باہر کر دیا۔