Official Web

آمنہ الیاس فلم ’’سوری بابا‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

کراچی:  نامور سٹیج اداکار نسیم وکی نے اپنی فلم سوری بابا کیلئے آمنہ الیاس کو ہیروئن کے کردار کیلئے کاسٹ کر لیا ہے۔ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ بھرپور خواہش ہے کہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کروں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نسیم وکی اس فلم سے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں اور فلم کا سکرپٹ بھی انہوں نے لکھا ہے جبکہ فلمساز کامران اعجاز ہیں ،فلم میں جاوید شیخ بھی اہم کردار کریں گے۔

آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اب تک آدھی درجن فلموں میں کام کر چکی ہوں مزید فلموں کی آفر ز موجود ہیں لیکن جاندار کردار اور عمدہ سکرپٹس ہر فنکار کی ترجیح ہوتی ہے میری بھی خواہش رہتی ہے کہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کروں۔