Official Web

بھارتی الزامات: پاکستان کا غیر ملکی سفیروں کو کل ایل او سی لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  بھارتی الزامات کے بعد پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں موجود دنیا بھر کے سفیروں کو ایل او سی لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سفیروں کو کل جوڑا، شاہ کوٹ، نوسیری سیکٹر میں لے جایا جائے گا۔ پاکستان کی بھارتی ناظم الامور کو سفیروں کے ہمراہ ایل او سی آنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلب کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔ پاکستان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا بھارت باز نہ آیا تو اسے بڑی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ کی خواہش نہیں اگر مسلط کی گئی تو لڑنا جانتے ہیں، پاکستان کو کسی مدد کی ضرورت نہیں، خود لڑنا جانتے ہیں۔