Official Web

پریانکا چوپڑا نئی ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونگی

لاس اینجلس:  انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نئی ہالی ووڈ فلم مل گئی۔ انہوں نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ کی سپر سٹار پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اپنا قدم جما چکی ہیں۔ اب خبر یہ ہے کہ انھیں ایک نئی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس بات کو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز ادارے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ منڈی کیلنگ بھی اہم کردار میں سامنے آ رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اچھی کہانیاں کہنے کیلئے پرجوش دو خواتین کو ان کی کہانی انہیں کے انداز میں سنانے کیلئے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منڈی کیلنگ اور ڈین گور کے ساتھ اس پارٹنرشپ پر فخر ہے۔ ہم آپ کو یہ دکھانے والے ہیں کہ مارڈرن، گلوبل اور انڈین ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ آپ سے سینما میں ملاقات ہوگی۔