Official Web

شنگھائی میں فارمولا ون ریس کے ہزارویں مقابلے کی تیاریاں مکمل

شنگھائی:  فراٹے مارتی لش پش گاڑیوں کی ریس، فارمولا ون کے ہزارویں مقابلے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ آئندہ ہفتے شنگھائی میں بنے نئے ٹریک پر یہ سنگ میل عبور ہو گا۔ انتظامیہ نے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے انیس سو پچاس سے شروع ہونے والی ریسز کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

چین کے شہر شنگھائی میں فارمولا ون کی 1000ویں ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتظامیہ نے 1950 سے مقابلے کی یاد تازہ کرتے ہوئے فراٹے مارتی کاروں کی پرانی ویڈیوز جاری کر دیں جس سے پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔

شنگھائی میں بنے نئے ٹریک پر ریکارڈ ہزارویں فارمولا ون ریس آئندہ ہفتے منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے نامور کار ریسر شرکت کریں گے۔