Official Web

کرسچیانو رونالڈو انجری کا شکار ہوگئے

ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسچیانو رونا لڈو ڈی پورٹیفو لا کورونا کیخلاف فٹ بال میچ کے دوران انجری میں مبتلا ہوگئے ۔

سان تیاگو :  کرسچیانو رونا لڈو چہرہ خون آلود ہونے پر طبی امداد کی فراہمی کے دوران وہ موبائل فون سے اپنا جائزہ لیتے رہے ۔ انہوں نے کاسمیرو کے کراس پر ہیڈ کے ذریعے گول کیا تاہم جشن کے وقت انہیں محسوس ہوا کہ ان کی آئی برو سے خون بہہ رہا ہے ۔