Official Web

آرمی چیف سے رائل ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل ایئر فورس کے سربراہ وائس مارشل ماتر بن علی بن ماتر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل ایئر فورس کے سربراہ ایئر وائس مارشل ماتر بن علی بن ماتر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایئر وائس مارشل ماتر نے پاکستان فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں۔