Official Web

برطانوی پارلیمنٹ میں نوڈیل بریگزٹ مسترد، صرف ایک ووٹ سے بل منظور

لندن:  برطانوی پارلیمنٹ نے نوڈیل بریگزٹ مسترد کر دی۔ بل صرف ایک ووٹ سے منظور ہوا۔ قرار داد 312 کے مقابلے میں 313 ووٹ سے پاس ہوئی۔ اب بریگزٹ کی 12 اپریل کی ڈیڈ لائن میں توسیع ممکن ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے وقت لینا ہو گا۔

برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا،اب بریگزیٹ کی 12 اپریل والی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکے گی، نو ڈیل بریگزیٹ نہیں ہو سکے گی۔

وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے مزید وقت لینا ہوگا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔

بریگزیٹ پر التوا ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ یورپی یونین نے کرنا ہے۔ بل کی منظوری برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن سے ملاقات کے بعد دی گئی ہے۔