Official Web

بڑھاپے میں مرنیوالوں کے دماغ میں نئے خلیات بنتے ہیں، ماہرین کا دعویٰ

میڈرڈ:  ہسپانوی ماہرین صحت نے بڑھاپے میں مرنے والوں کے دماغ میں نئے خلیات بننے کا دعویٰ کیا ہے۔

سپین میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق ماہرین نےایسے تیرہ عمر رسیدہ افراد کے دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جو دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ غور سے جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ان کے دماغ میں نئے خلیات اب بھی بن رہے تھے۔ تاہم امریکی ماہرین نے تحقیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کہ بعد ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔