بنگلا دیشی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے گانے کی پوری ویڈیو ہی چرالی۔
بالی ووڈ پاکستانی گانے چرانے اور بغیر اجازت انہیں اپنی فلموں میں شامل کرنے کے لیے بدنام تو ہے ہی تاہم اب بنگلا دیشی فلم انڈسٹری نے بھی پاکستانی گانے چرانے شروع کردئیے ہیں۔ اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی جہیز جیسے سماجی مسئلے پر مبنی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے جہاں پاکستانی شائقین کے دل جیتے وہیں فلم کے ایک گانے کی ویڈیو بنگلا دیشی گلوکار کو اتنی بھائی کہ اس نے پوری کی پوری ویڈیو ہی چرالی۔
ماضی میں پاکستانی گانے اور فلمی سین ہو بہو کاپی ہوتے رہے ہیں تاہم اب ایک بنگلا دیشی گلوکارشاہد نے ’’لوڈ ویڈنگ‘‘کے گانے ’’کچھ نہ کریں‘‘کی ویڈیو ہو بہو کاپی کرلی تاہم بیک گراؤنڈ میں گانا مختلف ہے۔