Official Web

ورلڈ اکنامک فورم میں شاہ رخ کیلئے کرسٹل ایوارڈ کا اعزاز

الی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو 24واں کرسٹل ایوارڈ بھارت میں بچوں اور خواتین کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ان کے ساتھ اس اعزاز سے آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچیٹ اور برطانوی گلوکار سر ایلٹون جان کو بھی نوازا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورم میں کنگ خان نے خوب انجوائے کیا اور آسٹریلین اداکارہ کے ساتھ سیلفی بھی لینے کا کہا جس پر سب قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دو بڑے ناموں کیٹ بلانچیٹ اور سر ایلٹون جان کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا‘۔

اس موقع پر شاہ رخ نے اپنی دادی، والدہ، اہلیہ اور صاحبزادی کا بھی شکریہ ادا کیا۔