Official Web

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ بھی وفاقی وزیر بن گئے ہیں۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ 2004ء سے 2008ء تک آئی بی کے سربراہ رہے اور پھر انہوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا شمار سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اعجاز شاہ کی شمولیت سے کابینہ اراکین کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔