Official Web

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ: 

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں شان مسعود اور محمد عباس ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔