۔
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2017ء کے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر 48.19 ملین ہوگئی ہے۔ صرف دسمبر 2017ء کے دوران موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں 1.18 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد دسمبر 2017ء کے اختتام پر 144.52 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ نومبر 2017ء کے اختتام پر یہ تعداد 143.34 ملین ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس طرح نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران موبائل فونز صارفین کی تعداد میں 1.18 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران تھری جی کے جیز صارفین کی تعداد میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا جن کی تعداد 14.069 ملین کے مقابلے میں 14.299 ملین تک بڑھ گئی اسی طرح فور جی صارفین کی تعداد 1.75 ملین سے 1.93 ملین طک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق زونگ کے تھری جی صارفین کی تعداد دسمبر 2017ء کے اختتام پر 9.044 ملین اور فور جی صارفین کی تعداد 4.96، ٹیلی نار کے تھری جی صارفین 10.63 ملین، فور جی 1.594 ملین جبکہ یو فون کے تھری جی صارفین 5.702 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔