Official Web

پاکستان روئی پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک تاہم روئی کی مصنوعات کی برآمدات کا عالمی تجارت میں حصہ صرف ایک فیصد

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان روئی پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا اور سپنگ کی صنعت کے لحاظ سے ایشیاء کا تیسرا بڑا ملک ہے تاہم روئی سے تیار کی جانے والی قومی برآمدات کا حصہ عالمی تجارت میں صرف ایک فیصد ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ا س حوالے سے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت اور پالیسی سازوں کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔کاٹن انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک بھر میں کپاس کے تحقیقی مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے

%d bloggers like this: