Official Web

جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل کے اعلامیے پر عمل درآمد سے متعلقہ 43 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا انعقاد

13 سے 15 مئی تک چین اور آسیان ممالک نے تھائی لینڈ میں جنوبی  بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر عمل درآمد سے متعلق 43 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے جنوبی بحیرہ  چین کی موجودہ صورتحال، مذکورہ اعلامیے  کے نفاذ،جنوبی  بحیرہ چین میں ضابطہ اخلاق پر عملی بحری تعاون اور مشاورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کے تحفظ،اعلامیے  پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد جاری رکھنے، تحمل،مکالمے اور مشاورت کی رفتار کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جلد از جلد ایک موثر اور ٹھوس ضابطہ اخلاق تک پہنچنے کی کوشش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔