Official Web

چائنا میڈیا گروپ اور ہنگری کے ٹیلی ویژن کے اشتراک سے "چائنا فلم سیزن” کی لانچنگ

چائنا میڈیا گروپ اور ہنگری اے ٹی وی ٹیلی ویژن کے  اشتراک سے منعقدہ "چائنا فلم سیزن” ہنگری اسکریننگ ایونٹ بڈھاپسٹ میں لانچ کیا گیا۔ ہنگری کے مقامی میڈیا میں اس حوالے سے متعدد فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشنز نشر کی جائیں گی ، جو ہنگری کے ناظرین تک چینی سماج کو اجاگر کریں گی ، چینی اور ہنگری کے عوام کے مابین دوستانہ تبادلوں کی روشن کہانیاں بتائیں گی ، اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تفہیم اور جیت جیت  تعاون کا خوبصورت نقطہ نظر پیش کریں گی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ہنگری کے سابق وزیر اعظم میسی پیٹر نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ہنگری کے تعلقات نے ہمیشہ اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں، افرادی اور ثقافتی تبادلے بڑھے ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی تعاون نے ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنا میڈیا گروپ کی عمدہ تخلیقات کا ایک سلسلہ چینی اور ہنگری کے عوام کے درمیان ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھانے میں مدد کرے گا، دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کے لئے رائے عامہ کی بنیاد کو مزید مستحکم کرے گا، اور  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دے گا.