Official Web

سیمنٹ سیکٹر نے ٹیکس کریڈٹ کا مطالبہ کر دیا

 کراچی: سیمنٹ سیکٹر نے حکومت سے ٹیکس کریڈٹ کا مطالبہ کر دیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس کے نفاذ کے پختہ عزم اور غفلت اور اس کے نفاذ میں بدانتظامی کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر کے ساتھ پہلے روز سے ٹریک اینڈ ٹریس کے نفاذ کے لیے بھرپور تعاون اور متعدد ملاقاتوں اور خط و کتابت کے باوجود یہ نظام سیمنٹ انڈسٹری میں رائج نہ ہوسکا اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمنٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی متعدد بار آزمائش بری طرح ناکام رہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے عملی نفاذ کے لیے ایک مربوط اور اجتماعی سوچ کے زریعے مشینری کی درآمد پر اٹھنے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی تھی۔

سیمنٹ انڈسٹری قومی خزانے میں ٹیکس جمع کرانے والے سرفہرست ٹیکس گزار شعبوں میں ایک ہے اور سیمنٹ کمپنیوں نے صرف مالی سال 2022-23 میں 240 ارب روپے کے محصولات ادا کیے۔